کاپ، 15؍نومبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر کوپلانگڈی کمیونٹی ہال کے پاس پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 65 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت فاروق کے طور پر کی گئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ اولیاراگولی کاپ کا رہنے والا فاروق پیشہ سے ڈرائیور تھا اور وہ کسی کام سے اپنے اسکوٹر پر اوچیلا سے منگلورو کی طرف جارہا تھا ۔ اس دوران ایک تیز رفتار کار نے اس کے اسکوٹر کو ٹکر ماری اور حادثہ کی شدت کی وجہ سے وہ اچھل کر سڑک پر گر گیا ۔ اس کے نتیجہ میں اس کے سر پر شدید چوٹ آئی اور علاج کے لئے اسے اڈپی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ مگر علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا ۔
کاپ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔